وفاقی کابینہ اجلاس، بنیادی اشیاء کی برآمد پر پابندی
وفاقی کابینہ نے بنیادی اشیاء کی برآمد پر دوہفتے کیلئے پابندی عائد کر دی ۔
پابندی کے فیصلے پر دو ہفتے بعد نظر ثانی کی جائے گی۔ ہیلتھ کیئرورکرز کیلئے امدادی پیکیج منظور، کورونا ڈیوٹی کے دوران موت پر شہدا پیکیج دینے کی منظوری بھی دے دی گئی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا۔
اجلاس میں سات نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی گئی۔ وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کردی
کابینہ کے اعلامیہ کے تحت دو ہفتوں کے لیے بنیادی اشیاء کی برآمد پر پابندی عائد کر دی گئی، دو ہفتے بعد فیصلے پر نظر ثانی کی جائے گی، ہیلتھ کیئر ورکرز کے لیے بھی امدادی پیکیج کی منظوری، کرونا ڈیوٹی کے دوران اموات پر شہدا پیکیج دینے کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں کابینہ نے پارکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کر دی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز میں آفتاب حسین، عبدالہادی شاہ اور بشریٰ ناز ملک کے ناموں کی منظوری دے دی گئی۔ شائستہ بانو گیلانی کو قائمقام چیئرپرسن مسابقتی کمیشن، ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق، 75 ارب روپے ریلیف پیکج کی بھی منظوری دے دی۔
کابینہ نے نیٹنگ آف فنانس کانٹریکٹ بل 2020 کی بھی منظوری دے دی۔
اجلاس میں وزیراعظم نے تمام وزارتوں اور اداروں کو کارکردگی کی بہتری کیلئے تھنک ٹینک قائم کرنےکی ہدایت کر دی۔
کابینہ اجلاس میں معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا نے کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ کابینہ نے چینی انکوائری کمیشن کو مزید تین ہفتے وقت کی منظوری بھی دی۔
Comments are closed on this story.